6 اپریل، 2025، 8:18 AM

یمنی فوج کا امریکی جنگی کشتی پر میزائل حملے کا دعوی

یمنی فوج کا امریکی جنگی کشتی پر میزائل حملے کا دعوی

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے یمنی بحریہ کی جانب سے امریکی جنگی کشتی کو بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یمنی مسلح افواج کے ترجمان میجر جنرل یحیی سریع نے دعوی کیا ہے کہ یمنی بحریہ نے شمالی بحیرہ احمر میں امریکہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے یو ایس ایس ٹرومین کی مدد کرنے والی ایک کشتی پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ مسلسل چوتھے ہفتے امریکی جارحیت کا مؤثر اور ذمہ دارانہ طور پر مقابلہ کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں یمنی فوج کی میزائل یونٹ اور بحریہ نے امریکی جنگی جہازوں بالخصوص یو ایس ایس ٹرومین کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لیا۔

رپورٹ کے مطابق فریقین کے درمیان کئی گھنٹے جھڑپ جاری رہی اور اس دوران کروز میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز کا استعمال کیا گیا۔

بیان میں یمنی مسلح افواج نے زور دیا کہ مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں یہ جنگ پوری دینی، اخلاقی اور انسانی ذمہ داری کے ساتھ جاری رہے گی۔

News ID 1931646

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha